مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سفارتی ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں نے روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
آپ کا تبصرہ